بورے والا ، 23 مئی (اے پی پی ): عید کی خاص سوغات سویاں، جو ہر گھر میں عید ڈش کے طور پر تیار کی جاتی ہیں، عید آتے ہی سویوں کی تیاری کا عمل بھی تیز ہوگیا ہے۔ سویاں تیار کرنے والی فیکٹریوں میں دن رات اسکی تیاری اور سپلائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

میٹھی عید ، سویوں کے بغیر تو ممکن ہی نہیں۔ سویاں پکانا تو شاید اتنا مشکل نہ ہو لیکن ان کی تیاری یقینا ایک مشکل مرحلہ ہے ۔عید کی آمد کے ساتھ ہی سویوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اسی لئے اسے تیار کرنے والی فیکٹریوں میں دن رات انکی تیاری جاری ہے۔ لچھے دار سویوں کی تیاری اور ان کی پیکنگ کے بعد شہر میں سپلائی کا کام بھی تیزی سے ہورہا ہے جبکہ  فیکٹری میں تیار ہونے والی سویاں مختلف شہروں کو سپلائی کی جارہی ہیں ۔

 عید آئی خوشیاں لائی، لیکن سویوں کے بغیر عید کا مزہ دوبالا نہیں ہوسکتا اسی لئے اسکی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔