غذر،04 اگست(اے پی پی ):  ملک بھر کی طرح غذر میں بھی یوم شہدائے پولیس انتہائی جوش و  جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ایس پی غذر فیضان علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے شہداء کی قبروں پر سلامی دی، پرچم کشائی کی اور فاتحہ خوانی کرکے پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

اے پی پی/جاوید اقبال/نورین