اسلام آباد،30 جولائی(اے پی پی ): غلاف کعبہِ، حرم شریف کی رونقوں اور رعنائیوں میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اسی  لیے غلاف کی تیاری اور ڈیزائن پر خوب محنت کی جاتی ہے۔ غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور بیت اللہ کے دروازے کے پردے پر مشتمل ہے، غلاف کعبہ کو مختلف مقدس آیات اور عبارات سے منقش کیا گیا ہے۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام کاریشم استعمال کیا جاتا ہے۔ جس کے اندرونی حصے کو سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے 120 کلو سنہری یعنی سونے کا دھاگہ اور سو کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا جاتا  ہے،غلاف کعبہ کی تیاری کے لئے قائم کردہ شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں 200 ماہرین کام کرتے ہیں۔

نیا غلاف کعبہ ایک سال کی مدت میں تیار کیا جاتا ہے اور ہر سال حج کے موقع غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوتی ہے۔

اے پی پی / حمزہ رحمٰن/نورین