اسلام آباد، اپریل 16 (اے پی پی): واٸس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ضیإ القیوم نے کہا ہے کہ فاصلاتی نظام تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی سلسلہ میں حکومت پاکستان نے کرونا کی وبا کے دوران ٹیلی سکول متعارف کرایا ہے جو بچوں اور نوجوان نسل کو بہت فاٸدہ دیگا۔

اے پی پی سے بات کرتے ہوۓ انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پہلے سے ہی پاکستان بھر میں طلبا کو فاصلاتی اور معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے لیکن ٹیلی سکول سے پاکستان میں آن لاٸن تعلیم کا مستقبل مزید بہتر ہو جاۓ گا اور جن علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے وہاں ٹیلی سکول کے ذریعہ معیار تعلیم بہتر ہو جاۓ گا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مناسب فیس کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں  طلبا کی تعلیم جاری رکھے ہوۓ ہے اور اسی سلسلہ میں اب مزید ایسے پراجیکٹس پہ کام کیا جا رہا ہے جس سے سکولوں سے باہر بچوں کو بھی تعلیم مہیا کی جا سکے گی۔

اے پی پی//cdrریحانہ