اسلام آباد،09 اگست  (اے پی پی): آزادی قوموں کے لیے ایک بڑی نعمت ہے اور شکران نعمت کے لیے اس دن کوجوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ پاکستانی قوم اس سال بہترویں  یوم آزادی پر نہایت پُر امید ہے۔اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ جمہوریت کا تسلسل عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہا ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی کی منتخب حکومت وہ مشکل فیصلے کرنے میں کامیاب رہی ہے جو پہلی حکومتیں کرنے میں ناکام رہیں ۔ عمران خان کی قیادت میں اس بار یوم آزادی پرنئے پاکستان کی وہ تصویر عملی طورپر نظر آ رہی ہے جو ہر پاکستانی کا خواب تھا۔

حکومت نے عام آدمی کی زندگی کو بدلنے کے عملی اقدامات کیے تو عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس ضمن میں گھروں کی تعمیر، پناگاہوں کا قیام، صحت انصاف کارڈ کے ذریعے علاج معالجے کی سہولت، سڑکوں کی مرمت، سرکاری ریسٹ ہاوسز کو عوام کے لیے کھولنا، لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی اور حکومتی اخراجات کو کم سے کم کر تر کر دینا۔کچھ ایسے اقدامات ہیں جن کے سبب لوگوں کا اعتماد عمران خان کی قیادت پر بڑھا ہے۔کرپش کے خاتمے کی کوشش اور بلاامتیاز قانونی کاروائی نے بھی اس بار یوم آزادی کو منفرد بنا دیا ہے۔

آج کے دن ہر پاکستانی وطن عزیز سے محبت کے جذبے سے سرشاراور پر امید  ہے کہ قیام پاکستان کے وقت جس فلاحی ریاست کا خواب دیکھا گیا تھا اب اس کی تعبیر ممکن ہو گی۔

اے پی پی /سہیل/ نصیب الہٰی