اسلام آباد، نومبر، 11 (اے پی پی):  پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ایشیاء پیس فلم فیسٹیول 20 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔

تین دن جاری رہنے والے فیسٹیول میں 40 ممالک کی 125فلمیں دکھائی جائیں گی ۔ایشیاء پیس فلم فیسٹول کا انعقاد موجودہ حالات میں امن ،رواداری ، محبت اور باہمی اتحاد کی طرف ایک مثبت کوشش ہے ۔

 آرگنائزرزکے مطابق حکومت فلم انڈسٹری کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ یہ فلم فیسٹیول ایشیائی ممالک کے فلم میکر اور فنکاروں کا قریب لانے میں اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ فلم فسٹیول کے ذریعے نوجوان نسل کو موجودہ دور میں معاشرے کے اندر پائی  جانے والی  بے چینی اور مشکلات پر قابو پانے کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے یہ مختلف اقوام کو ایک دوسرے کی ثقافت سے آگاہی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

فیسٹیول میں اینیمیشنز,شارٹ فلم،ڈاکومینٹریز اور میوزک فلم کی کیٹگریز میں مقابلے منعقد ہوں گے۔

وی این ایس اسلام آباد

download Video