اسلام آباد،29مئی (اے پی پی): وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے  کہ فلوریکلچر اور   گرین   فارمنگ  کی  حکومت  کی   طرف سے   حوصلہ  افزائی   کی جائے گی۔

ہفتہ کو یہاں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہاکہ   فلوریکلچر (گلبانی ) کا فروغ بھی وقت کی ضرورت ہے ۔فلوریکلچر کے حوالے سے ہالینڈ دنیا کا حب ہے اور وہ فلوریکلچر میں 25ارب ڈالر کی سالانہ برآمدات کرتا ہے ۔انہوں  نے  کہا کہ ایکسپورٹ کے لیے ہمیں فلوریکلچر کا شعبہ بھی اپنانا ہوگا جبکہ  ہمیں آرگینک فارمنگ (گرین فارمنگ ) کو فروغ دینا ہوگا جس کے لیے سٹیٹ کی طرف سے حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ان شعبہ جات کو فروغ دیاجائے گا ۔