اسلام آباد،8جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فوجداری قوانین میں اصلاحات   جلد  نا فذ کر  دی   جائیں  گی ۔

 کابینہ  اجلاس کے  بعد     میڈیا کو  بریفنگ دیتے ہوئےوفاقی وزیر  نے کہا کہ وزیر قانون نے کریمنل لاءریفارمز (فوجداری قوانین) کے حوالے سے پیشرفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، وزارت قانون نے اس سلسلے میں ایک جامع دستاویز تیار کی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے فوجداری قانون میں اصلاحات نافذ کر دی جائیں گی۔