سکھر،20اپریل(اے پی پی): مسجد  رحیم  کے خطیب و امام قاری   محمد نعیم نے کہا ہے کہ جو لوگ صاحب حیثیت ہیں وہ غریب لوگوں کی مدد کریں ، انہوں نے بتایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس کسی نے اپنے مسلمان بھائی کی حاجت کو پورا کیا اللہ تبارک وتعالی اس کی حاجات کو پورا کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشکل کا وقت ہے لوگوں کے گھروں میں کھانا نہیں بن رہاسخاوت جتنی کر سکتے ہیں کرنی چاہیے اور ہم کو ان کی جگہ رہ کر سوچنا چاہئے کہ ہم ان کی جگہ ہوتے تو کیا ہوتا ،لہذا ایک دوسرے کی مدد کرنا ان کو راشن پہنچانا ان کی چھوٹی موٹی ضروریات کو پورا کرنا یہ اس وقت عین عبادت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ تصویریں بناتے ہیں راشن تقسیم کرتے ہوئے غیر اخلاقی عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دنوں میں لوگوں نے سخاوت بہت زیادہ کی اور بہت زیادہ لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا،پاکستان کی عوام الحمدللہ ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں،ہم نے ایسے بھی مناظر دیکھے کہ لوگوں نے ایک دوسرے کی مدد کی اور کسی کو علم تک نہ ہوا ایسے مناظر دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ۔

اے پی پی /محمد اطہر اللہ /نورین/منیر