اسلام آباد، 04 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے  مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کرفیو کے نفاذ کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے   خصوصی  ویڈیو پیغام میں  کہا  ہے  کہ ‏5 اگست کا دن دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب فاشسٹ مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے وہاں طویل ترین کرفیو نافذ کیا، 365 دنوں سے لاکھوں معصوم کشمیری انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا شکار ہیں۔

انہوں نے اس عزم  کا  اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔

اے پی پی /صائمہ /حامد