چاغی ،02 مئی (اے پی پی): سیندک پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی ایم سی سی اور ایم آر ڈی ایل کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثر ضلع چاغی کے 2500 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن کی تقسیم ایم آر ڈی ایل کے  نائب صدر ایم خالد گل کی نگرانی میں شروع کی گئی۔

پانچ ٹرالرز پر مشتمل روزمرہ کی اشیاء خوردنی میں ہر خاندان کے لیے چالیس کلو آٹا، پانچ کلو چاول، پانچ لیٹر گھی، چار کلو چینی، چار کلو مختلف دالیں، چائے کے دو پیکٹ اور چار عدد صابن شامل ہیں۔ ایک کروڑ ستاون لاکھ روپے سے زائد مالیت کے یہ راشن ضلعی صدر مقام دالبندین سمیت تحصیل چاغی، نوکنڈی، تفتان اور گرد و نواح کے علاقوں میں تقسیم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیے گئے ہیں  جو انتظامیہ کے متعلقہ افسران کی جانب سے تقسیم کیے گئے۔

اے پی پی /علی رضا/قرۃالعین