لاہور، 17 اکتوبر (اے پی پی): لاہور چڑیا گھر میں دو نیل گائیں کے ہاں بیک وقت دو دو بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس سے چڑیا گھر کی رونق دو بالا ہوگئی۔ دور دراز سے بچے اور بڑے چڑیا گھر کے ان نئے مکینوں کو دیکھنے کو آ رہے ہیں۔ سیر کو آنے والوں کا کہنا ھے کہ یہ چڑیا گھر ان کے لیے کشش اور تفریح کا ذریعہ ہے اور یہاں کے جانور ہمارا قومی ورثہ ہیں انکی افزائش اور تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں پیدا ہو نے والے نئے مہمان صحتمند ہیں اور انکی بہترین طریقے سے دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

سورس: وی این ایس، لاہور