لاہور،26ستمبر(اے پی پی ):ایکسپو سنٹر لاہور میں انٹرنیشنل انجینئرنگ اینڈ مشینری ایشیاء اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی ایشیاء ٹریڈ فیئر اینڈ ایگزیبیشن 2019 کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری پنجاب میاں اسلم اقبال نے کیا۔ اس موقع پر بیلارس کے سفیر اینڈری ایر مولو ویچ، ایڈیشنل سیکرٹری منسٹری آف کامرس جاوید اکبر اور ڈی جی TDAP ندرت حسین خاں سمیت دیگر اہم شخصیات نے بطور خاص مہمان شرکت کی۔ میاں اسلم اقبال نے نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا وزٹ کیا۔

نمائش کے شرکاء نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس زیادہ سے زیادہ تعداد میں کروائے جائیں تا کہ ٹیکنالوجی میں ہونے والی جدت کے بارے میں آگاہی اور شعور میں اضافہ کیا جا سکے۔

 صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے بھی نمائش کا دورہ کیا اور اس موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے  کہا کہ اس طرح کی ایگزیبیشنز ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور ایوان صنعت و تجارت لاہور اس نمائش کے مشترکہ میزبان ہیں۔ نمائش میں متعدد ممالک کے 200 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں جبکہ متعدد ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنی مصنوعات ڈسپلے کر رہی ہیں۔ نمائش تین روز تک جاری ہے گی۔

اے پی پی /لاہور/حامد