اسلام آباد ، 29اکتوبر(اے پی پی ):قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ذیلی ادارہ لوک ورثہ کے زیر اہتمام دس روزہ قومی ثقافتی  لوک میلہ 15 سے 24  نومبر تک شکرپڑیاں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ گزشتہ تقریباً 36 سالوں سے ہونے والا یہ معروف ثقافتی میلہ پورے پاکستان خاص طور پر دیہی علاقوں کی ثقافت اور رویات کے تمام تر رنگوں کے ساتھ اسلام آباد میں ہر سال سجایا جاتا ہے جسے نہ صرف ملکی بلکہ کثیر تعداد میں غیر ملکی افراد، سفارتکار بھی دیکھنے آتے ہیں۔

اس میلہ کی خاص بات یہ ہے کہ تمام صوبے اپنے اپنے ثقافتی پویلین بڑی خوبصورتی سے سجاتے ہیں اور اپنے صوبہ کی ثقافت کو اپنے ہنرمندوں اور کاریگروں کے براہ راست عملی فنی مظاہرہ کے ذریعہ اُجاگر کرتے ہیں جنہیں لوگ بہت پسند کرتے ہیں جبکہ پاکستان بھر سے لوک موسیقار اور  علاقائی رقص پیش کرنے والے بھی اپنے فن سے شائقین کو محظوظ کرتے ہیں۔

وی این ایس اسلام آباد

 

https://vid.app.com.pk/vid/106k