مالم جبہ، 14 مارچ(اے پی پی):وادی سوات کے خوبصورت علاقے ، مالم جبہ میں بنایا گیا، ” مالم جبہ سکی ریزورٹ” دنیا کا بہترین سکی ریزورٹ ہے۔

یہ کہنا تھا  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا جو موجود تھے مالم جبہ سکی ریزورٹ پر اور انہوں نے وہاں ریزورٹ ہی پر ریکارڈ کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں مالم جبہ سکی ریزورٹ کو دنیا کا بہترین سکی ریزورٹ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سکی ریزورٹ پر وہ تمام سہولیات موجود ہیں جو دنیا کے کسی بھی بہترین ریزورٹ پر ہوتی ہیں ۔

اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن، پاکستان میں سیاحت کو پروموٹ کرنے کا ہے۔انہوں نے سیاحوں کو امید دلائی کہ  یہاں کی خوبصورتی کسی سطح پر بھی ان علاقوں جیسا کہ سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا اور کینڈا جہاں لوگ سکی کرنے جاتے ہیں سے کم نہیں ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ میرے جو پاکستان کے بہن بھائی جو آج تک یہاں  اس مالم جبہ ریزورٹ  سوات نہیں آئے  وہ ضرور آئیں اور آپ آئیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ ہمارا پاکستان اللہ تعالیٰ نے کتنا خوبصورت بنایا ہے۔

اے پی پی/ڈیسک/قرۃ العین