اسلام آباد، 17 اگست ( اے پی پی ): ماہر غذائیات محمد اسلم شاہین نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنی پہلی تقریر میں ہی بچوں کی صحت اور نشونما کی اہمیت پر زور دیا تھا۔  انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں سٹنٹڈ گروتھ کے مسلے کو ہمیشہ سے کہیں زیادہ اہمیت دی جا رہی ہےاور  ہر صوبے میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کیے جا رہے ہیں۔

اسلم شاہین کا  مزید کہنا تھا کہ ماں اور بچے کی صحت BISP پروگرام کا حصہ بن چکی ہے۔ BISP کا بجٹ  بھی دوگنا کر دیا گیاہے اور ماں اور بچے کی صحت اور بچوں کی سکول حاضری سے مشروط کر دیا گیا ہے جو کہ اچھے نتائج لائے گا۔

سورس:  وی این ایس، اسلام آباد