اسلام آباد، 06 ستمبر ( اے پی  پی ): محرم ا لحرام کا مہینہ اسلامی تاریخ میں  اہمیت کا حامل ہے۔ اس سال یوم دفاع و شہدا ء اور یک جہتی کشمیر اس مقدس مہینے میں منایا جا رہا جب کربلا میں نواسہ رسولﷺ  حضرت امام حسین  نے اسلام کو زندہ کیا۔چھ ستمبر کا دن   جو کہ تجدید  عہد کا دن ہے ، پاکستانی قوم نے  اس دن کو   یک جہتی کشمیر  کے  طور  پہ منایا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے  چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کا ماہ محرم کے حوالے  سے   کہنا ہے کہ محرم عزت اور حرمت کا   مہینہ

 ہے ۔ محرم امن کو یقینی بنانے کا پیغام دیتا ہے جبکہ یوم دفاع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس دن ہمیں یہ پیغام دینا چاہیے کہ پاکستانی قوم منتشر نہیں  بلکہ متحد قوم ہے ۔

مسئلہ کشمیر  کے  حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  اس تاریخی مسئلہ پر   طویل جدوجہد درکار ہے ۔

وی این ایس ، اسلام آباد