اسلام آباد ۔19 دسمبر (اے پی پی ): ممبر  قومی اسمبلی منورہ بلوچ نے کہا ہے کہ ہم سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر  عوام کی فلاح کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے تاکہ عوام خوشحال ہوا ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے ۔محروم طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا  حکومت کی ترجیح ہے۔

غریب اور مستحق  بچوں کو مفت خوراک کی فراہمی کے لیے قائم کردہ  احساس لنگر کے دورے کے دوران اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے منورہ بلوچ کا کہنا تھا کہ احساس لنگر سے مستفید ہونے والے افراد سے ان کی سیاسی مذہبی یا صوبائی وابستگی کے متعلق کوئی سوال نہیں کیا جاتا یہ تمام اقدامات مستحق افراد کےلئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کو ملک کے دور دراز علاقوں تک پھیلانا چاہیے تاکہ لوگ بھوک کے خوف سے جرائم کی جانب نہ جائیں۔

منورہ بلوچ نے کہا کہ 72 سالوں میں کسی نے عوام کی فلاح کے لیے نہیں سوچا یہ پہلی بار  ہوا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح کے لیے سوچ رہی ہے اور ایک  فلاحی ریاست کے قیام کے لیے حکومت کے ان اقدامات کو سراہا جانا چاہیے۔

وی این ایس ، اسلام آباد