اسلام آباد، 28 نومبر ( اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو لمبی لمبی قطار سے پچانے کے لئے اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز میں آن لائن رجسٹریشن سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 آن لائن سروس کے بعد اب اسلام آبادکی رجسٹرڈ گاڑیاں ملک بھر سے کہیں سے بھی گھر بیٹھے بیٹھے رجسٹر ہوسکتی ہیں جس سے  وقت بچا یاجا سکتا ہے ۔اسکے علاوہ اب مالکان ٹیکس کی ادائیگی کسی بھی نیشنل بینک کی برانچ پر جمع کرواسکتے ہیں جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر کرانا کوئی آسان کام نہیں، یہ ایک لمبا اور تھکا دینے والا کام ہے۔

 محکمہ ایکسائز اسلام آباد میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے فیسیلیٹیشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ  بزرگوں کے لئے الگ کاؤنٹر اور معذور افراد کے لئے وہیل چیئرز کا  بدوبست کیا گیا ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نا صرف عوام کو سہولیات فراہم کے جاسکتی ہیں بلکہ ریونیو میں بھی اضافہ ممکن ہے۔

وی این ایس،اسلام آباد