مری، یکم جولائی(اے پی پی ): اگست کے شروع ہوتے ہی مری میں یوم پاکستان کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ،مری آرٹس کونسل میں حسن قرات اور نعتیہ کلام کا پروگرام ہوا ،جس میں مدارس کے طلبہ نے اپنے فن قرات اور نعتیہ کلام کی خوبصورت آواز سے سامعین کو داد تحسین دینے پر مجبور کیا ۔مختلف مدارس کے بچوں نے کلام پاک اور نعتیہ کلام سے ہال میں بیٹھے سامعین پر سحر طاری کر دیا ،قرآن مجید کی فضیلت پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔

مری آرٹس کونسل جشن پاکستان کی تقریبات میں مختلف پروگرام حکومت پنجاب  ثقافت و اطلاعات کے تعاون سے پیش کئے جائیں گے جو اگست کے اختتام تک جاری رہیں گے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد