اسلام آباد، 30 اگست (اے پی پی):  صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی  ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری امت مسلمہ کی توجہ کا متقاضی ہے ،جامعات مسئلہ کشمیر کے موضوع پر کانفرنسوں اور سیمنارز  کا انعقاد کریں۔

 بروز جمعہ  فیصل مسجد میں صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی  ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے  مسئلہ کشمیر پر خصوصی خطبہ دیا  جس میں انہوں نے کہا کشمیریوں کے مصائب کے خاتمے اور ان کے حق کے حصول کے لیے پاکستانیوں کاجذبہ لائق تحسین ہے، مسئلہ کشمیر پوری امت مسلمہ کی توجہ کا متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد اور خدا پر یقین کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔

فیصل مسجد میں نماز جمعہ میں شریک جڑواں شہروں کے افراد کی بڑی تعداد نے  کشمیر کے لیے دعا کی۔

وی این ایس ، اسلام آباد