اسلام آباد11 اکتوبر (اے پی پی ):مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے اورکشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے آج یوم کشمیر منایا  گیا۔اس سلسلے میں  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد میں کنونشن سنٹرسےڈی چوک تک انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جہاں بڑی تعدادمیں لوگ جمع ہوئے ۔وزیراعظم عمران خان نے ڈی چوک میں شرکاء سے خطاب بھی کیاجس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی سمیت بھارتی قابض فوج کے مظالم کو بھی بے نقاب کیاگیا ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج یہاں ہم اس لیے جمع ہیں کہ کشمیریوں کو پیغام دیں کہ پاکستانی قوم کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہنا تھا کہ وزیر اعظم کشمیریوں کے سفیر اور وکیل ہیں وہ ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

انسانی  ہاتھوں سے بنائی جانے والی اس زنجیرمیں سول سوسائٹی وکلاء اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طالبات کا کہنا تھا کہ ہم اپنی کشمیری بہنوں کو آج یہ پیغام دینے آئی ہیں کہ وہ تنہا نہیں ہم مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

کشمیریوں کے لئے پاکستانیوں کی طرف سے انسانی ہاتھوں کی بنائی گئی اس زنجیر سے یہ پیغام دیا گیا ہے کشمیری ایک حفاظتی حصار میں ہیں اور انہیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

سورس :وی این ایس اسلام آباد