اسلام آباد، 27ستمبر(اے پی پی ):مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی مظالم کیخلاف نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں پاکستانی اور سکھ کمیونٹی  نے پر امن احتجاج کیا ۔نیوزی لینڈ  کے پارلیمنٹ  ہاؤس  کے سامنے  ہونے والے  احتجاج میں شرکاء نے  احتجاجی  بینرز اور  کشمیری  جھنڈے اُٹھا  رکھے تھے۔احتجاج کی خاص  بات  یہ تھی  کہ اس  میں نیوزی لینڈ کے ممبران   پارلیمنٹ   نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ  کے ممبر پارلیمنٹ  کو ایک قرارداد  پیش کی گئی  جس میں  مقبوضہ  کشمیرمیں  جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  کو  روکنے کی اپیل  درج تھی ۔اس اپیل پر زندگی کے مختلف  شعبوں سے  تعلق  رکھنے والے 3000ہزار سے زائد  افراد نے دستخط  درج تھے ۔بعد ازاں شرکاء احتجاج نے  بھارتی سفارتخانے  تک مارچ  کیا اور آزادی کشمیر  کے حق  میں  نعرہ  بازی کی ۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں بھی  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا   جس میں  پاکستانی کمیونٹی  کے علاوہ  سکھ اور نیوزی لینڈٖ کی عوام  نے شرکت کی ۔

شرکاء نے ایک ریلی  بھی  نکالی جو  ویکٹوریا سکوائر سے شروع  ہوکر  ریبمبرنس بریج (Remembrance Bridge) پر اختتام پذیر ہو گئی ۔

وی ا ین ایس، اسلام  آباد