مظفرگڑھ، 16 جولائی(اے پی پی): ریسکیوذرائع کے مطابق مظفرگڑھ ملتان روڈ پر پل چناب کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ھو گیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر  ریسکیو 1122  کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر

 حادثے میں ہونے والے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا  جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص نذر حسین ولد فدا حسین  کی نعش کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے  کور کرکے لواحقین کے سپرد کر دیا۔

شبر حسن نقوی اے پی پی مظفرگڑھ/فاروق