اسلام آباد،20 ستمبر(اے پی پی) :وفاقی  وزیر برائے توانائی و پیٹرولیم عمرایوب خان نے کہا ہے کہ   ملکی معیشت  ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے ، دوست ممالک سے توانائی کے شعبے میں مدد لے رہے ہیں جس سے تجارت  اور کاروباری سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

سرکاری خبررساں ا یجنسی “اے پی پی” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ توانائی اور فیول کے بغیر معیشت  کا پہیہ نہیں چل سکتا ، ترکمانستان ،افغانستان پاکستان اور انڈیا پر مشتمل گیس پائپ لائن منصوبہ(تاپی) اس  خطے کے لئے انتہائی اہم ہے  جس سے خطے میں گیس کے ذخائر کی ٹرانسپوریشن میں اضافہ ہوگا ۔

 انہوں نے کہا کہ ہم “تاپی” اور انرجی سے منسلک دیگر منصوبوں پر  شفاف انداز میں  تیزی کیساتھ کام کر رہے ہیں ۔ تاپی منصوبہ  میں سڑکوں کی تعمیر بھی شامل ہے جس سے خطے میں تجارت اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔

وی این ایس ، اسلام آباد