کراچی،19  اپریل (اے پی پی ):  پاکستان میں موجودہ کرونا جیسی وبائی صورت حال میں ہر قوم،زبان،مسلک،مذہب سے وابستہ افراد ایک دوسرے کی مدد کے لیے سر گرم عمل نظر آرہے ہیں۔

 اسی سلسلے میں کراچی میں واقع ہولی ٹرینیٹی کیتھیڈرل چرچ میں پیام اسکا ؤ ٹس کی جانب سے کرونا وائرس سے  حفاظتی اقدام کے پیش نظراینٹی بیکٹریل اسپرے کروایا گیا،اسپرے مہم کے افتتاح میں پیام اسکاؤٹس اور ٹرینیٹی چرچ سے تعلق رکھنے والے افراداور انتظامیہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیاجس کے بعد چرچ کے اندرونی اور بیرونی حصوں پرباقاعدہ اسپرے کا آغاز کیا گیا ۔

   اس موقع پر اسپرے مہم کی نگرانی پر معموراسلم نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں ایک دوسرے کی مدد کے  لیے آگے بڑھنا  چاہیے،اور ہماری دُعا ہے کے اس شہر و ملک کی رونقیں جلد بحال ہوں ۔

  اے پی پی سے خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے اسپرے مہم کے اختتام پر ہولی ٹرینیٹی کیتھیڈرل چرچ کے بشپ صادق ڈینیل کا کہنا تھا کہ  اس مشکل صورت حال میں گورنمنٹ آف پاکستان سے اقدامات کو سراہتے ہیں ۔ انھوں نے اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی یاد رکھا۔

 واضع رہے کہ اس سے  قبل مختلف سیاسی و فلاحی تنظیموں کی جانب سے مسجدوں،مندروں اور گردواروں میں بھی اسپرے کو یقینی بنایا

  جا چکا ہے۔

اے پی پی /فہیم احمد /قرۃالعین