اسلام آباد، 31 جولائی ( اے پی پی ): برسات کے دنوں میں ہونے والی بارشوں کے باعث مختلف علاقوں  میں  آنے والے سیلاب جہاں املاک اور انسانی جانوں کی ضیاع کا باعث بنتے ہیں وہیں مختلف علاقوں کے زیر آب آنے کے باعث بہت سی امراض بھی پھیل جاتیں  ہیں جن کا اگر بروقت علاج نا کیا جائے تو یہ انسانی جان کے لیے خطرہ بھی بن جاتی ہیں۔

زیر آب آنے  والے علاقوں  میں  آلودہ پانی کے   زریعے پیدہ ہونے والی جلدی بیماریاں  زیادہ تیزی سے  پھیلتی ہیں  جبکہ گیسٹرو، ٹائیفائیڈ اور ہیپاٹائٹس  اور پییٹ کے کیڑے ،جلد کے انفیکشن، انتوں اور جلد کی  بیماریاں، اور آنکھوں کی بیماریاں زیادہ اہم ہیں۔

اس موسم میں    بیماریوں کو پھیلنے  سے روکنے کیلئے  احتیاطی تدابیر کا استعمال ضروری ہے تا کہ بیماریوں کے بچاو کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ صحیح معنوں  میں برسات کے  موسم  سے لطف اندوز ہوا جا سکے۔

وی این ایس ، اسلام آباد