اسلام آباد،4 فروری (اے پی پی):کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن  بھائیوں  کیساتھ  انکی  جدو جہد آزادی میں ثابت قدمی سے کھڑی ہے،،، میں ہو ں کشمیر کی آواز،، کشمیر بنے گا پاکستان۔

یوم یکجہتی  کشمیر  کے حوالے  سے مختلف  شعبہ  ہائے  زندگی  سے  تعلق  رکھنے  والے  افراد  نے اے پی پی ویب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کے مظالم کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتے،کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا ، پاکستانی قوم اپنے آ پ کو کشمیری عوام اور ان کی جدوجہد آزادی کا ایک حصہ سمجھتی ہے اور دنیا کی باضمیر اقوام کشمیریوں کی حق خود ارادیت میں اس کی حامی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ” کشمیر پاکستان ہے ” اور پاکستان کے عوام اپنے آپ کو “کشمیری “سمجھتے ہیں اور آزادی کی اس جدوجہد میں ہر مشکل میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے تقریباً دو سو دنوں سے جو محاصرہ کر رکھا ہے اس سے کشمیری عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  بھارتی  فورسزکو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ”ہم بھی کشمیری ہیں ” اور “کشمیر ہمارا ہے ” جہاں ایک دن آزادی کا سورج طلوع ہوگااور” کشمیر بنے گا پاکستان”۔۔انشاءاللہ ۔

وی  این ایس،  اسلام  آباد

Download Video