گهوٹکی، 04  مئی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے ضلع بھر کے مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپے مارکر ناپ تول میں کمی اور من پسند نرخ وصول کرنے والے پیٹرول پمپس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔

 اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو ریاض احمد شیخ کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات پر شہریوں کو لوٹنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔اس لئے ضلع بھر کے پیٹرول پمپ مالکان کو چاہیے کہ وہ حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر پیٹرول و ڈیزل فروخت کریں جبکہ ناپ تول میں کمی سے گریز کیا جائے بصورت دیگر ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ پیٹرول پمپ بھی  سیل کر سکتی ہے۔

سورس : وی این ایس، گهوٹکی