لاہور، 20 ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت ضلع ننکانہ میں مستحق لوگوں میں  بلا سود قرضوں کے چیک تقسیم کئے گئے۔  ڈائریکٹر پروگرامز احساس سیمی کمال نے اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلا سود قرضہ سے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب آئےگا۔ مالی وسائل نا ہونے کی وجہ سے لاکھوں خاندان اپنا کاروبار نہیں کر سکتے تھے اب احساس پروگرام کے آنے سے امید ہے کہ معاشرے کا یہ طبقہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ان لوگوں کے لیے ہے جن کو بینک قرض نہیں دیتے کیونکہ ان کے پاس ضمانت نہیں ہوتی۔ 100 اضلاع میں شروع کیا گیا پروگرام جس میں 25 ادارے مل کر لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلا سود قرضہ لینے والوں میں زیادہ تر تعداد خواتین کی ہے جس کی وجہ  سے حوصلہ بڑھتا ہے کہ خواتین قومی ترقی میں شامل ہو رہی ہیں۔

تقریب میں ڈائریکٹر پروگرام احساس سیمی کمال، جنرل مینجر میڈیا منظر الہیٰ اور انڑسٹ فری لون کے نمائندوں نے لوگوں میں بلا سود قرضہ کے چیک تقسیم کیے۔

سورس: وی این ایس، لاہور