لاہور 30 دسمبر (اے پی پی ):  وزیر  اعظم  احسا س پروگرام  ملک سے  بیروزگاری   کے خاتمہ اور غریب  عوام کی زندگیوں کو  بدلنے  میں  اہم کردار ادا کر رہا ہے، ننکانہ صاحب کا  جاوید ذوالفقار بھی پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں شامل ،ماہانہ آمدنی ڈبل ہوگئی ۔

 تحصیل و ضلع ننکانہ صاحب  کے رہائشی جاوید ذوالفقار  نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تیس ہزار روپے قرض لے کر کاروبار پر لگایا تو ماہانہ انکم دس ہزار سے بڑھ کر بیس ہزار ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  میرے پاس کوئی دوسرا چارہ نہ تھا کہ اپنے آمدنی کو بڑھا سکوں ۔میں وزیراعظم عمران خان اور احساس پروگرام کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے یہ قرضہ فراہم کیا۔

وی این ایس،لاہور