لاہور،5دسمبر(اے پی پی): 31ویں  ایڈ ایشیاء  کانفرنس   کے موقع  پر اے پی پی  سے خصوصی  گفتگو میں ایڈ ایشیا کانفرنس کی پاکستانی سفیر نرمین چوہدری نے کہا ہے کہ انکاایڈ ایشیا کانفرنس میں پاکستان کا سفیرر بننے کا تجربہ بہت ہی شاندار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے اس سلسلے میں یہ کانفرنس بہت ہی مثبت ہے کیونکہ اس میں بہت سے نوجوانوں کو یہ موقع دیا گیا ہے کہ وہ دنیا بھر سے آئے لوگوں کے ساتھ بات چیت کر سکیں اور ان سے اپنے آیڈیاز دنیا کے سامنے رکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر ڈھائی سو سے زیادہ طالب علم اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جن کی عمر 24 سال سے کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیس سال کے بعد اس کانفرنس کا ہونا ہمارے لیے باعث فخر ہےاور اس کانفرنس سے پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے جائے گا۔

اے پی پی /لاہور/حامد