اسلام آباد ، 02 جون (اے پی پی ): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کامیاب جوان پروگرام بےروزگاری ختم کرے گا۔

 بدھ کو یہاں   قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے  ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا  ویژن ہے  کہ اپنے نوجوانوں کو اکیسویں صدی کے چیلیجنز کو مد نظر رکھ کے  با اختیار بنایا جائے  ،کامیاب نوجوان  کا بنیادی مقصد ہی نوجوانوں کی مددکرنا ہے۔