اسلام  آباد ،  جنوری   17(اے پی پی ):   وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے  ملک کا اثاثہ ہیں نوجوانوں  کے لیے  ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا اور انٹرپرینیور شپ کلچر کو فروغ دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

اے  پی پی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے ہو ئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان کے تحت  پندرہ دن میں دس لاکھ سے زائد نوجوانوں نے درخواستیں جمع کروائی جنہیں باقاعدہ سکروٹنی کے عمل سے گزار  کر شفافیت کو یقینی بنایا جائے  گا ۔

ہنر مند پاکستان پروگرام   کے متعلق  بات کرتے ہوئے   معاون خصوصی   نے کہا   کہ  یہ   پروگرام    نوجوانوں کو ضروری فنی مہارتوں اور تربیت فراہم کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے تاکہ وہ دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں اور ان  کے لئے زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع کو یقینی بنایا جائے گا۔

وی این ایس