اسلام آباد،25مئی  (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، نوجوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ذاتی خواہش پر 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، نہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے زریعہ نوجوان قرضے لے رہے ہیں اور اپنا کاروبار شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ذاتی خواہش پر نوجوانوں کی تربیت کے لیے10ارب مختص کیے گئے ہیں۔ کامیاب جوان ایک بہت بڑا پروگرام ہے جس میں وزیراعظم نے بہترین اور عالمی معیار کی افرادی قوت کی تیاری کیلئے ہدایت کی ہے ۔لیبز کو اپ گریڈ کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سکل یونیورسٹی اڑان بھر رہی ہے، یہ کیمپس ویران جنگل ہوا کرتا تھا، چاہتے ہیں کہ یہ یونیورسٹی ملک کا بہترین اور ماڈل ادارہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ سکلز کو ساتھ لے کر چلیں۔ اس یونیورسٹی میں ڈاکیومنٹری اور فلم میکنگ کے لئے جگہ مختص کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لیبز کی اپ گریڈیشن بہت ضروری ہے کیونکہ ہمارے لیب میں مشنری بہت پرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت غیرملکی اشتراک کی کوشش کررہے ہیں تا کہ  نوجوان  جدید ٹیکنالوجی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ ایک لاکھ ستر ہزار لوگوں کو مختلف ہنرز کی پیشہ وارانہ تربیت دی جارہی ہے۔ چاہتے ہیں کہ اس پروگرام کے تحت لاکھوں لوگوں کو تربیت دی جائے۔