اسلام آباد، 07مئی (اے پی پی): نومیڈ آرٹ گیلری میں آرٹسٹ احمد حبیب کے فن پاروں کی آن لائن نمائش  کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد لاک ڈاٶن اور کرونا وبا کی پریشانیوں سے تھکے ذہنوں کو توانائی دینا ہے۔

“ثقافتی سر” نام کی اس نمائش میں 20 کے قریب فن پارے رکھے گئے ہیں جس میں ایکریلک آن کینوس کے میڈیم کو استعمال کرتے ہوۓ طرز تعمیر، ثقافتی ورثہ اور لوگوں کے رہن سہن کی عکاسی کی گئی۔

آرٹسٹ احمد حبیب کا کہنا ہے کہ یہ نمائش  دکھی انسانیت کے دکھوں اور زخموں پہ مرہم رکھنے کی ایک دھیمی کوشش اور ثقافتی تفریح ہے اور اس گھٹے ماحول میں آنے والے پر امید دنوں کی ایک کھڑکی ہے۔

وی این ایس، اسلام آباد