اسلام آباد، 11 جون (اے پی پی ): معاون خصوصی سیاسی امور ملک محمد عامر  ڈوگر نے وفاقی    بجٹ   2021-22 کے  حوالے   سے اپنے  تاثرات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا بجٹ عوام اور ترقی کا بجٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ  بجٹ میں انڈسٹری کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ملک محمد عامر  ڈوگر نے کہا  کہ آئی ایم ایف کی مزید ٹیکسز کی تجویز کو عمران خان نے رد کر دیا ہے ۔