اسلام آباد، 13  ستمبر  (اے پی پی ):  معروف  مزاح نگار ، مصنف اور  نیشنل بک فاؤنڈیشن کے  سربراہ    ڈاکٹر    انعام الحق جاوید کا کہنا ہے کہ   کتا ب ہر دور میں یکساں  اہمیت کی حامل رہی ہے ۔ آج کے دور میں   ڈیجیٹل  آلات   نے کتاب تک رسائی  میں آسانیاں تو پیدا کی ہیں  لیکن اس کے باوجود کتا ب کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کیا جا سکتا ۔

اے   پی پی   سے  خصوصی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ   نیشنل بک فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد ملک کے کونے کونے میں زندگی کے تما م شعبوں کے متعلق  معیاری، مفید اور سستی کتابیں لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب مہیا کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کتابوں سے مستفید ہو سکیں ۔

نیشنل بک فاؤنڈیشن کے دفاترملک کے  چاروں صوبوں میں موجود ہیں ،اس کے ساتھ ہی تمام بڑے شہروں میں اس فاؤنڈیشن کی شاخیں بھی قائم کر دی گئی ہیں اور یہ سلسلہ دوسرے شہروں تک پھیلایا جا رہاہے  جبکہ شہر کی بڑی بک شاپس پر بھی نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے کتابیں رکھوائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ    شہر کتاب کے نام سے بھی ایک پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے  جہاں اچھی او ر معیاری  کتب کی آسان فراہمی کو   یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

وی این ایس، اسلام آباد