لاہور، 27 مئی ( اےپی پی): معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دورہ پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی دال جوتوں میں بٹنا شروع ہو گئی ہے پہلے بھی کہا تھا کہ جب بڑے باہر آ جاتے ہیں تو چھوٹے بے معنی ہو جاتے ہیں ن لیگ میں دو گروپ واضح سامنے آ چکے ہیں ۔ن لیگ کی صدارت ظل سبحانی دوم کے پاس ہے حکومت بھی منتخب شخص کی بات سنے گی۔