چترال، 09 مارچ(اے پی پی ):وادی کیلاش کے آخری گاؤں شیخانندہ  کے  برف پوش میدان میں منعقدہ   روایتی  کھیلآئس ہاکی  کے مقابلے  اختتام  پذیر  ہو گئے ۔ فائنل میچ برون اور شیخانندہ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں شیخانندہ ٹیم نے چار کے مقابلے میں نو گولوں سے برون ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کردی۔

 احتتامی تقریبات کے موقع وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی  برائے  اقلیتی امور وزیر زادہ کیلاش مہمان خصوصی تھے ان کے ہمارہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبد الرحمت اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فیاض قریشی بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے اس کھیل کو اگلے سال سے کلینڈر ایونٹ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا  کی جانب سے آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے ایک لاکھ بیس ہزار روپے، جیتنے والے  ٹیم کیلئے ایک لاکھ اور رنر اپ ٹیم کیلئے پچاس ہزار روپے  کا انعام دیا گیا ۔

وی  این ایس ، چترال

Download Video