اسلام آباد، 11    اپریل   (اے پی پی ): گزشتہ چند  دہائیوں   کے دوران  سائنس اور   ٹیکنالوجی کی ترقی اور نت نئی ایجادات نے ہماری زندگیوں میں جہا ں   بہت سی آسانیاں  پیدا کی ہیں   وہیں     پاکستان سمیت   دنیا بھر میں    آن لائن ورکنگ   یعنی گھر بیٹھے کام کرنے   کے رجحان کو بھی بہت فروغ ملا ۔

کرونا وائرس  کی وبا کے روک تھام کے لیے  دنیا بھر   سمیت   پاکستان میں بھی تمام  اداروں  نے اپنے ملازمین  کے لیے   ورک فرام ہوم  کی سہولت فراہم کی ہے تا کہ   لوگوں کی نقل و حمل کو محدود کر  کے اس وبا کے پھیلاو کو کم کیا جا سکے۔کچھ لوگوں نے اس   سہولت کو چھٹیاںسمجھ کر منایا تو کچھ لوگوں کے لیے یہ  نئی   ٹیکنالوجی  سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ہے ۔

کرونا   وائرس اس   وقت ایک  عالمی مسئلہ ہے  جس سے نمٹنے  کیلئے   مشترکہ کاوشیں وقت اور حالات کی اہم ضرورت ہیں  ۔

ورک   فرام ہوم اس وبا کو روکنے کے لیے ایک اہم قدم ہے اور ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اس وقت کو زیادہ سے زیادہ مثبت انداز میں گزاریں اور اپنے کام  کو مکمل زمہ داری   کے ساتھ کریں  تا کہ  ہمارا کام متاثر نہ ہو اور اس کے ساتھ ساتھ محدود رہیں اور محفوظ   رہیں۔

اے پی پی  /  سعیدہ/حامد