اسلام آباد، 01 آگست ( اے پی پی):  وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت،پلاسٹک فری پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب ہوئے شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ ماحول کو بہتر کرنا ہم سب کا فرض ہے، اس کے لئے آگاہی مہم سب سے زیادہ ضروری ہے۔14 اگست  سے  پلاسٹک فری پاکستان مہم کا اسلام آباد سے آغاز کیا جا رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

وزیر خارجہ  نے  کہا کہ پچھلے دو دن سے کراچی کا  پورا سسٹم بلاک ہے جس کی بنیادی وجہ پلاسٹک بیگز ہیں ، پلاسٹک بیگ ڈی گریڈایبل نہیں ہے۔ اس مہم کے آغاز پر وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ وزارتِ خارجہ اس کا آغاز کرے اور ہر شہری اس زمہ داری کو محسوس کرے تاکہ ہم پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنا سکیں۔

اے پی پی/ احسن/قرۃالعین