لاہور 30 دسمبر (اے پی پی ) وزیر  اعظم  احسا س پروگرام  ملک سے  بیروزگاری   کے خاتمہ اور غریب  عوام کی زندگیوں کو  بدلنے  میں  اہم کردار ادا کر رہا ہے ، ضلع ننکانہ کے رہائشی شکیل احمد نے احسا س پروگرام کے تحت اسی    ہزار  تک  کا قر ضہ حسنہ لیا اور سلائی میشن لے کر کپڑے سینے کا  کاروبار شروع کر دیا  ۔۔۔۔۔۔۔

ضلع ننکانہ کے رہائشی شکیل احمد نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب پھر مجھے چالیس ہزار ملا ہے جس سے میں نے اس طرح کی سلائی مشین اور لانی ہے اس کے ساتھ میرا کاروبار آگے بھی بہت اچھا چل رہا ہے اور پھر کاروبار مزید بہتر ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ آج کے دور میں  بغیر کسی لالچ کے کوئی کسی کو ہزار روپے تک نہیں دیتا اور احساس پروگرام کی طرف سے مجھے چالیس ہزار ملے ہیں جس کے ساتھ میں ایک سلائی مشین مزید لاؤ گا اور اپنا کام بڑھاؤں گا ۔

وی این ایس،لاہور