اسلام آباد،04 نومبر (اے پی پی) : وزیراعظم پاکستان عمران خان  نے حکومت کے ‘‘ احساس پروگرام ’’ کے تحت کم آمدنی کے حامل خاندانوں کے ہونہار طلباو طالبات کے لئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سکالرشپ پروگرام “احساس انڈر  گریجویٹ سکالر شپ پروگرام “کا اعلان کردیا ہے ،پروگرام کے تحت 4 سال میں2لاکھ اور سالانہ 50ہزاراسکالر شپس دی جائیں گی۔

طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے وزیر اعظم کے اقدام کو  مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس سے قابل اور ہونہار طلبا و طالبات کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی ۔

حکومتی اعلان کے مطابق یہ تعلیمی وظائف 45ہزار سے کم آمدن رکھنے والے خاندان کے بچوں کو دیئے جائیں گے  جبکہ 50فیصد وظائف صرف طالبات کے لئے مختص ہیں ۔

احساس پروگرام کے تحت انڈر گریجو ایٹ اسکالر شپس سے  نہ صرف انسانی ترقی کو فروغ ملے گا   بلکہ  امید کی جاسکتی ہے کہ اب کوئی بھی طالبعلم وسائل کی کمی کی وجہ سے اعلی تعلیم سے محروم  نہیں رہے گا ۔

وی این ایس اسلام آباد

Video Download