سیالکوٹ،10جون  (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا عوام کو مشکلات سے نکالنے کا مشن جاری ہے  اور ان کی قیادت میں ملک میں معاشی اقتصادی انقلاب برپا کرنے کے لئے دور رس نتائج کے حامل منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔

 انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں سیالکوٹ چیمبرز آف، کامرس کے صدر قیصر بریار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برداری وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کی معترف ہے  کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس ملک کے عوام مسائل عمران خان ہی حل کریں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وزیراعظم کا عوام کو مشکلات سے نجات کے لیے مشن بھرپور جدوجہد  کے ساتھ جاری ہے۔

 اے پی پی /ڈیسک/حامد