اسلام آباد، ستمبر 6 (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان کے کشمیریوں سے  اظہارِ یکجہتی کے اعلان کے بعد، پاکستان کی گلی گلی شہر شہر میں  کشمیریوں کی آواز اٹھانے کے لیے مظاہرے کیے جا ریے ہیں اسی طرح وزیراعظم پاکستان کی کال پر قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی امپلاٸیز یونین نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے اور یوم دفاع کو کشمیر بنے گا پاکستان کے تھیم پہ منانے کے لیے، ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک تھیں جبکہ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، اے پی پی امپلاٸیز  یونین کے صدر شہزاد چوہدری ، مختلف صحافتی تنظیموں کے نمائندوں  اور کشمیر جرنلسٹ فورم کے نمائندوں نے شرکت کی اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مزمت کی۔

مشال ملک نے کشمیر میں ہونے والے مظالم سے شرکا کو آگاہ کیا اور میڈیا سے اپیل کی  کہ وہ کشمیریوں کی آواز اٹھانےمیں اپنا کردار اداکرے جبکہ تقریب کے مقررین نے کشمیریوں  کی جدوجہد کو خراج تسین پیش کیا۔

 تقریب میں پاکستان اور کشمیر کےقومی ترانے بجاۓ گے ، شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم تھام رکھے تھے  اور اس دوران کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔

سورس: وی این اس اسلام آباد