لاہور،30دسمبر(اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی اوپن ایئر تھیٹر باغ جناح آمد وزیراعلیٰ نے پنجاب لوک میلہ 2020 کا افتتاح کر دیا ۔میلے میں فنکاروں نے علاقائی و ثقافتی گیت پیش کئےوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علاقائی و ثقافتی کلچر کو موثر انداز میں اجاگر کرنے پر فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہا اور لوک فنکاروں کوشاندار پرفارمنس پر داد دی۔

انہوں نے پنجاب لوک میلے کے انعقاد پر محکمہ اطلاعات و ثقافت کی تعریف کی اور کہا کہ لوک فنکاروں کی حوصلہ افزائی ضروری ہےپنجاب حکومت علاقائی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے اس طرح کے میلے منعقد کرائے گی-انہوں نے کہا کہ لوک میلوں سے نہ صرف تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں بلکہ فنکاروں کی صلاحیتیوں کو بھی جلا ملتی ہےپنجاب لوک میلہ کا انتظام صوبائی محکمہ

اطلاعات و ثقافت نے کیا ہے۔اوپن ایئرتھیٹر باغ جناح لاہور میں لوک میلہ 7 روز تک جاری رہے گا۔لوک میلے میں داخلہ مفت ہوگا۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری،ایم پی اے ندیم بارا، ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری، سیکرٹری اطلاعات،ڈپٹی کمشنر لاہوراو رلوگوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی-

 وی این ایس، لاہور

Download video