اسلام آباد، 11اکتوبر(اے پی پی ):  وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کشمیریوں کے سفیر ترجمان اور وکیل کی حیثیت  سے ان کا مقدمہ ہر فورم پر لڑ رہے ہیں اور ان کی  وکالت کر رہے ہیں۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا  کہ وزیر اعظم پاکستان کا کشمیریوں کے ساتھ  جو وعدہ ہے  کہ وہ ان کے حقوق کی آواز پوری دنیا میں اٹھائیں گے آج اس کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔  آج جو یہ انسانی زنجیر بنائی گئی ہے یہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بنائی   گئی ہے۔ یہ ہاتھوں کا آپس میں ملنا نہیں یہ دلوں کا دلوں سے ملنا اور جڑنا ہے۔

ڈکٹر فردوس عا شق اعوان نے کہا آج یہ لاکھوں پاکستانی جو ہاتھ  پکڑ کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کے دل کشمیریوں کے ساتھ جڑے نظر آ رہے ہیں اس لئے آج وزیر اعظم نے اظہار یکجہتی کے لئے خود کھڑے ہو کر پوری قوم کی خواہشات کی عکاسی کی ہے۔

سورس : وی این ایس، اسلام آباد