اسلام آباد، 27ستمبر(اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان  اپنے حالیہ  دورہ  امریکا میں ایک  عالمی لیڈر  کے طور  پر ابھر کے سامنے آئے ہیں  اور اقوام  متحدہ  اور دیگر عالمی فورمز پر  یہ بات ثابت  کرنے میں کامیاب ہو گئے  ہیں کہ  پاکستان دنیا  میں اکیلا نہیں ہے  اور انٹرنیشنل  سیاست میں ایک اہم مقام  رکھتا ہے ۔

سعودی عرب اور ایران  کا تنازعہ  ہو یا افغان طالبان  اور امریکہ  کے مذاکرات ،عمران خان کی شخصیت   عالمی سیاست میں اہم اثر ادا کر رہی ہے ۔

دورہ امریکہ کے دوران  وزیراعظم  عمران خان  نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  سے 27 ستمبر کو خطاب بھی کرنا  ہے جس میں وہ مسئلہ کشمیر کو بھر پور اندازمیں اجاگر کریں  گے۔

اپنے دورہ امریکا میں عمران خان  نے  ایمنسٹی انٹرنیشنل ، بل گیٹس فاونڈیشن ، ورلڈ بینک اور نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل  سٹاف سے  بھی ملاقاتیں کی ہیں   اور اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا ہے۔

اپنے دورہ امریکہ  میں ایران  کے صدر حسن روحانی ، سوئزرلینڈ کے صدر، امریکا  اور ترکی کے صدور، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم ، ملائیشا ، کے وزیر اعظم ،مصر کے  صدر سمیت دیگر اہم  عالمی شخصیات سے  ملاقاتیں  کی ہیں ۔

وزیر اعظم  عمران خان  نے اپنے دورہ  امریکا میں کشمیر سمیت اہم ایشوز پر عالمی برادری  کی توجہ  دلائی  ہے  اور ان مسائل  کے حل کیلئے زور ڈالا ہے۔

سورس: وی این ایس ، اسلام آباد