دوحہ (قطر ) ، 24جولائی(اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان  امریکہ کے دورے سے  واپسی پر دوحہ (قطر ) پہنچ گئے ، قطری  وزیر اعظم شیخ عبدالله بن نصر بن خلیفہ الثانی  نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کا حمد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر استقبال  کیا ،وزیر اعظم  دوحہ میں مختصر قیام کریں گے۔

بعدازاں وزیر اعظم عمران خان  اور قطری ہم منصب عبدالله بن نصر بن خلیفہ الثانی  کے  درمیان  قطری وزیراعظم کی رہائشگاہ پر ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کی دیرینہ دوستی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیےمختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی سید زوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،  قطر میں پاکستان کے سفیر سید احسن رضا شاہ بھی موجود تھے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد